Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آداب عامہ کی خلاف ورزی پر 5 افراد گرفتار

’آداب عامہ کی خلاف ورزی پر 4 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ آداب عامہ کی خلاف ورزی پر 4 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر الاحسا پولیس نے مذکورہ افراد کو حراست میں لیا ہے‘۔
ریجن پولیس نے کہاہے کہ ’مذکورہ افراد کے ساتھ تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’آداب عامہ اور معاشرتی روایات و آداب کا خیال رکھنا ضروری ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی موجب سزا جرم ہے‘۔

شیئر: