Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی سیاحت میں 73 فیصد اضافہ، جی 20 ملکوں میں سرفہرست

7 ماہ میں مختلف ممالک سے 17.5 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کیا ہے ( فوٹو: اخبار24)
اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’ رواں برس سعودی عرب کی سیاحت میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
مملکت نے رواں سال کے پہلے سات ماہ میں جی 20 ملکوں میں بین الاقوامی سیاحت کے اعداد وشمار میں بھی سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ بین الاقوامی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی 207 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا‘۔
مملکت نے رواں برس کے ابتدائی 7 ماہ میں مختلف ممالک سے 17.5 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کیا۔
سال 2023 میں 2019 کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ برس سیاحوں کی تعداد 27.4 ملین تھی جبکہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں بھی گزشتہ برس 38 فیصد اضافے کے ساتھ 48 ارب ریال رہی۔
یاد رہے آئی ایم ایف نے بھی اپنی مشاورتی رپورٹ 2024 میں سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحتی شعبے میں کامیابیوں کو سراہا تھا جبکہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا  کہ 2034 تک سیاحت کا شعبہ عالمی معیشت کا 11.4 فیصد حصہ بنے گا جو 16 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہوگا۔
 سعودی عرب آج دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی منزل ہے جس میں سال بھر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی میزبانی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
سعودی وژن 2030 کا مقصد اس دہائی کے آخر تک 100 ملین زائرین کو  سعودی عرب آنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

شیئر: