مکہ، عسیر، باحہ اور جازان میں آج بارش کا امکان
’مطع أبر آلود رہے گا جبکہ رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’مذکورہ ریجنوں کے بالائی علاقوں میں مطع أبر آلود رہے گا جبکہ رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جازان، باحہ اور عسیر کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
’اسی طرح مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہےجس کے باعث ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔