Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشیوں کی ہفتہ وار خریداری میں 8.6 فیصد کمی

’کھانے پینے کے شعبے میں 12.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.85 بلین ریال خرچ ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مرکزی بینک’ساما‘ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتےملک کے رہائشیوں کی خریداری میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سامانے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران ٹرانزیکشن آپریشن میں  2.8 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
ساما نے 8 ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان رہائشیوں کی خریداری کی رپورٹ جاری کی ہے۔
سامانے کہاہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 12.20 بلین ریال کی خریداری کی ہے‘۔
’کھانے پینے کے شعبے میں  1.85 بلین ریال خرچ ہوئے ہیں اور یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم ہے‘۔
’ہوٹل، ریستوران اور کافے شاپس کے شعبے میں 1.81 بلین ریال کی خریداری ہوئی ہے اور یہ 6.3 فیصد کم ہے‘۔
’ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی 7.4 فیصدکمی کے ساتھ 0.77 بلین ریال کی خریداری ہوئی ہے‘۔
شہروں کے حوالے سے خریداری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ریاض میں مجموعی طور پر 65.51 ملین کی خریداری ہوئی ہے اور یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے‘۔
’جدہ میں 6.8 فیصد کمی کے ساتھ 1.70 بلین ریال، مکہ مکرمہ میں 6.3 فیصد اور مدینہ منورہ میں 8.4 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
 

شیئر: