Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی اور کویتی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: کونا)
بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن علی الیحیی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتوں میں تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے ملاقات میں بحرین اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےلیے مشترکہ مذاکرات کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے مفاد کےلیے اچھی ہمسائیگی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر بحرین کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور اور اقوام متحدہ میں بحرین کے مستقل نمائندے موجود تھے۔
کویتی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کویت اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ 
انہوں نے علاقائی اور بین الاامی صورتحال کے علاوہ دونوں ملکوں کے لیےمشترکہ تشویش کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: