Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سے شفایابی حاصل کرنے والوں کو عمرہ کرایا گیا

’مذکورہ افراد کو نئی زندگی کا نیا آغاز ایمانی سفر سےکرایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی خیراتی تنظیم صواب نے منشیات سے شفایابی حاصل کرنے والے 35 افراد کو عمرہ کروایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والے افراد کو عمرہ کرانے کے لیے متعدد سرکاری و غیر منافع بخش اداروں نے بھی حصہ لیا ہے۔
خیراتی تنظیم صواب نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو نئی زندگی کا نیا آغاز ایمانی سفر سےکرایا گیا ہے‘۔
’سفر کے دوران ایمانی اور روحانی تربیت کے علاوہ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران بھی مختلف دروس اور وعظ کے علاوہ مختصر ورکشاپس بھی اہتمام ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس طرح کے 98 عمرہ پروگرام اب تک کئے جاچکے ہیں جو خاص طور پر منشیات سے شفایابی حاصل کرنے والوں کے لیے تھے‘۔

شیئر: