Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں یوم الوطنی کا شاہی فرمان کب جاری ہوا تھا؟

23 ستمبر 1932 کو ملک کا نام مملکت حجاز و نجد و ملحقہ جات سے بدل کر مملکت سعودی عرب رکھا گیا ( فوٹو: سبق)
آج کے دن بانی مملکت شاہ عبد العزیزآل سعود نے ملک کو متحد کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 23 ستمبر 1932 کو ملک کا نام مملکت حجاز و نجد و ملحقہ جات سے بدل کر مملکت سعودی عرب رکھا گیا۔
قبل ازیں شاہ عبد العزیز کو سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے جن میں ملک کو متحد کرنے کی گزارش اور اس اقدام کو مستحسن قرار دیا گیا۔
اس پر بانی مملکت نے ملک کا نام مملکت سعودی عرب رکھا اور اس دن کو ملک کو متحد کرنے کے دن کا شاہی فرمان جاری کیا۔
23 ستمبر ملک کو متحد کرنے کا دن تھا، یہ موجودہ یوم الوطنی کیسے بنا، اس کی تفصیل ہمیں 23 ستمبر1965 کے سرکاری گزٹ ’ام القری‘ کے شمارے میں ملتی ہے۔
شاہ فیصل بن عبد العزیز کی رائے تھی کہ دنیا کے ممالک میں سے ہر ایک ملک کا ایک قومی دن ہے جسے ہر سال منایا جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب کا بھی قومی دن ہونا چاہیے۔
اس پر شاہ فیصل نے 24 ربیع الثانی 1385 ہجری کو شاہی فرمان جاری کرکے 23 ستمبر کو سعودی عرب کا یوم الوطنی مقرر کیا۔
یاد رہے کہ شاہ فہد بن عبد العزیز 2004 میں 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔
 

شیئر: