Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 5 ریجنوں میں بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں آج پیر کو کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے 5 ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں آج پیر کو کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا چلے گی اور موسم سرد مائل ہوگا‘۔
’مشرقی ریجن  کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ مدینہ منورہ اور تبوک میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلی گی جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں سیاہ بادل چھائے رہیں گے جبکہ ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں جنوبی اور جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ تک  ہوگی جبکہ ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔

شیئر: