Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول لانا چیلنج ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک میں

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو پانچ روزہ دروہ امریکہ پر نیو یارک پہنچے تھے۔ فوٹو: سکرین گریب
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’پائیدار ترقی کے اہداف پر ایس ڈی جی مومنٹ‘ کے موضوع پر مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہونا بڑا چیلنج ہے۔ ’پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ’اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں کیونکہ اس میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ زہریلی گیسوں کا سب سے زیادہ اخراج کرنے والے ممالک اس کے ذمہ دار ہیں۔ ’عدم توازن، ناانصافی اور غیرمنصفانہ نظام سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔‘
وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو پانچ روزہ دروہ امریکہ پر نیو یارک پہنچے تھے۔ 
وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شیئر: