Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ٹائر سکریچنگ کرنے والا گرفتار

’ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں فخریہ طور پر شیئر کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک ریاض نے  کہا ہے کہ ٹائر سکریچنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں فخریہ طور پر شیئر کی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مذکورہ شخص کو ٹریفک بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں اسے قانون کے مطابق سزا سنائی جائے گی‘۔

شیئر: