بچوں کے خشک دودھ کی قیمت میں 50 فیصد سبسڈی کا انیشیٹو
’سبسڈی المراعی کمپنی کے دودھ پر ہوگی جسے الدوا فارمیسی سے حاصل کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز اور سماجی فروغ نے بچوں کے خشک دودھ کی قیمت میں 50 فیصد سبسڈی کے انیشیٹیو کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سبسڈی المراعی کمپنی کے دودھ پر ہوگی جسے الدوا فارمیسی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سبسڈی سے سماجی انشورنس میں درج افراد یکم اکتوبر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شرائط پر پورا اترنے والے افراد نومولود سے لے کر 24 ماہ تک کے بچوں کا دودھ 50 فیصد رعایت پر حاصل کریں گے‘۔
’ایک مہینے کے دوران 400 گرام کے زیادہ سے زیادہ 8 ڈبے حاصل کئے جاسکتے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ اینیشیٹو المراعی کمپنی کی طرف سے جس کا مقصد معاشرتی خدمت اور مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے‘۔