Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا گرم ترین اور سرد ترین شہر کونسا؟

’الاحسا میں درجہ حرارت 43 ڈگری ہے جبکہ السودہ میں 12 ڈگری ہے‘ سعودی عرب کا گرم ترین اور سرد ترین شہر کونسا؟ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ الاحسا ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 43 سنٹی گریڈ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جبکہ ملک کا سرد ترین شہر السودہ ہے جہاں ٹمپریچر 12 ڈگری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرم ترین شہروں میں مدینہ منورہ اور دمام ہے جہاں 42 ڈگری ہے، مکہ مکرمہ، العلا اور حفر الباطن میں 41 جبکہ الخرج، ینبع اور تنہات میں درجہ حرارت 40 ڈگری ہے‘۔
’جبکہ سرد ترین شہروں میں ابہا میں 17 ڈگری، باحہ میں 18 ڈگری، القریات میں 19 ڈگری جبکہ طریف میں 20 ڈگری ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو ینبع اور الرایس میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’40 اور49 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا شام 8 بجے تک رہے گی‘۔
 

شیئر: