Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بدھ 25 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 2 ہزار اور 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار اور 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار اور 514 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 50 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 614 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں فی اونس 25 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 2 ہزار 628 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر: