بدھ 25 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 277 روپے 80 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 5 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 64 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 13 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 66 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 64 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 86 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 33 پیسہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 70 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 32 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 11 پیسے رہی۔