امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیا ہے۔
ویب سائٹ میک رؤمرز کے مطابق ایپل صارفین 16 ستمبر کے بعد سے آئی او ایس 18 اپنے آئی فونز میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے جس میں انہیں متعدد نئے فیچرز حاصل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
آئی فون 16 کے لانچ پر سام سنگ کا ایپل سے ’مزاحیہ سوال‘Node ID: 878674
تین ماہ سے بیٹا ٹیسٹنگ مرحلے میں رہنے والا آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ آج دنیا بھر میں ایپل صارفین کو دستیاب ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق صارفین رات 10 بجے کے بعد اپنے آئی فونز پر اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔
ایپل کے مطابق یہ اپ ڈیٹ آئی فون 16 سیریز سے لے کر کم سے کم آئی ایک ایس میکس آئی فون ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔
آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ کا اعلان ایپل کے WWDC ایونٹ میں جون 2024 میں کیا گیا تھا۔ اب آئی فون 16 کے لانچ کے موقع پر کمپنی نے باضابطہ طور پر نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو دلچسپ نئی خصوصیات کے ساتھ لانچ کیا ہے۔
آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ ایپل صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت کے اپ گریڈز، ایک نئے ڈیزائن اور دیگر نئے فیچرز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
واضح رہے ایپل انٹیلی جنس اس اپ ڈیٹ میں دستیاب نہیں ہوگا بلکہ ایپل اسے اگلی 18.1 اپ ڈیٹس میں جاری کرے گا۔
آئی او ایس 18 میں صارفین کو مختلف فیچرز دیکھنے کو ملیں گے جن کی فہرست درجہ ذیل ہے۔
کسٹمائز ایبل ہوم سکرین
آئی او ایس 18 آپ کو ہوم سکرین گرڈ پر کہیں بھی ایپ آئیکنز رکھنے کی اجازت دے گا، اور صارفین ڈارک یا ٹنٹڈ کے آپشنز کے حساب سے آئیکنز کے رنگ تبدیل کر سکیں گے۔ صارفین ایپلی کیشنز کے آئیکنز کا سائز بھی بڑھا سکیں گے اور ان کے نیچے دیے گئے ٹیکسٹ لیبلز بھی ختم کر سکیں گے۔
کنٹرول سینٹر کا نیا ڈیزائن
کنٹرول سینٹر کو آئی او ایس 18 پر نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ہوم سکرین کی طرح صارفین کنٹرول سینٹر کو بھی اپنی ضرورت کے حساب سے تبدیل کر سکیں گے۔
صارفین متعدد پیجز پر کنٹرولز کو دوبارہ ترتیب دینے اور ان کا سائز تبدیل کر سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ نئی کنٹرولز گیلری سے آسانی سے مزید کنٹرولز شامل کیے جا سکیں گے۔
آئی میسجز میں نئے فیچرز
آئی او ایس 18 میں آئی میسجز کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
صارفین کسی بھی ایموجی کو ٹیپ بیک ری ایکشن کے طور پر استعمال کر پائیں گے، اس میں "شیک" اور "ایکسپلوڈ" جیسے ٹیکسٹ ایفیکٹس بھی دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فارمیٹنگ آپشنز جیسے بولڈ اور انڈر لائن، میسجز کو شیڈول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہو گی۔ ساتھ ہی ساتھ اینڈرائڈ ڈیوائسز کے ساتھ میسجز کے لیے آر سی ایس سپورٹ بھی متعارف کروائی جائے گی۔
فوٹوز ایپل میں تبدیلی
ایپل کا کہنا ہے کہ فوٹو ایپ میں آئی او ایس 18 کے ذریعے اب تک کی سب سے بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فوٹوز ایپ میں اب ’آل ان ون لے آؤٹ‘ ہوگا جس میں اضافی ٹیبز کو ہٹا دیا گیا ہے۔
فیس آئی ڈی کے ذریعے ایپس لاک
آئی او ایس 18 نے رازداری اور حفاظتی مقاصد کے لیے فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی، یا آئی فون کے پاس کوڈ کے ذریعے کسی بھی ایپ کو لاک کرنے کی صلاحیت متعارف کرائی ہے۔ اس کے علاوہ اب آپ ایپس کو چھپا بھی سکتے ہیں جو اسے ایک پوشیدہ اور لاکڈ ایپس فولڈر میں لے جاتا ہے۔
پاسورڈز ایپ
آئی او ایس 18 میں ایک بالکل نیا پاس ورڈ ایپ شامل کیا گیا ہے جو سیٹنگز ایپ میں آئی کلاؤڈ کی چین کے ذریعے پہلے سے دستیاب بہت سی خصوصیات فراہم کرے گی۔ پاس ورڈ ایپ سے پاس کیز، ٹو فیکٹر تصدیقی کوڈز کو متحرک رکھنا آسان ہوگا۔
ڈسٹیرکشن کنٹرول
یہ کنٹرول سفاری براؤزر میں میں بنایا گیا ہے، اس نئے ڈسٹریکشن کنٹرول فیچر سے ویب سائٹ کے نیوز لیٹر سائن اپ فارمز اور کوکی پرمشن پرمپٹس کو چھپایا جا سکے گا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ایڈ بلاکر کے طور پر ڈیزائن نہیں کیا گیا۔
گیم موڈ
ایپل نے گیم موڈ پہلے میک پر متعارف کرایا تھا جو کہ اب آئی فونز پر بھی دستیاب ہوگا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ گیم موڈ گیم پلے کے دوران "مسلسل بہتر فریم ریٹ کو برقرار رکھنے کے لیے بیک گراؤنڈ ایپس کی سرگرمیوں کو کم کرتا ہے۔ گیم موڈ ایئر پوڈز کے ساتھ آڈیو لیٹنسی کو کم کرے گا اور وائرلیس گیم کنٹرولرز کو بہتر بنائے گا۔
ایکسیسبیلٹی فیچرز