دوحہ .... الجزیرہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ امیر قطر تمیم بن حمد ال ثانی نے روسی صدر کے نام خلیجی بحران کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے جسے ماسکو میں متعین قطری سفیر فہد العطیہ نے روسی وزیر خارجہ کے حوالے کیا۔ کریملن کے ترجمان کاکہناہے کہ صدر کو امیر قطر کا کوئی پیغام نہیں ملا۔