Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن

بھیک مانگنے والوں کی رپورٹ کی جائے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سیکیورٹی حکام نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  یہ گداگر مساجد میں نمازیوں،  کار ڈرائیوروں اور بڑے شاپنگ مالز کے اطراف  آنے جانے والوں سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے اس حوالے سے ایک ویڈیو اپنے ایکس (ٹوئٹر) پر بھی جاری کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ مسجد میں اور دیگر جگہوں پر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے گداگروں میں یمنی، انڈین اور پاکستانی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پیشہ ورگداگروں کی نگرانی اور ان پر قابو پانے کے لیے وہ اپنی مہم چلائے ہوئے ہے۔
فورس نے اس بات پر زور دیا کہ بھیک مانگنے والوں کی رپورٹ کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں مکہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے  دیگر علاقوں میں 999 پر بھکاریوں کے حوالے سے اطلاع دی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: