سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستتخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق دو ملین ڈالر کے معاہدے کا مقصد یوکرین میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی کوششوں کی سپورٹ کرنا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ سعودی امدادی ایجنسی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں اورانسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈینشن بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس کا مقصد بحران اور مشکلات کے دوران دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر انٹرنییشنل میڈیکل کور کے ساتھ ایک پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربیہ اور انٹرنیشنل میڈ یکل کور کی سی ای او نینسی آوسی نے دستخط کیے۔