Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی آبادی 2.74ملین ہوگئی

دبئی: دبئی کی آبادی 2.74ملین ہوگئی۔دبئی محکمہ شماریات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں کی پہلی چوتھائی میں دبئی میں مستقل طور پر قیام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق اس وقت دبئی میں 2ملین749 ہزار 500 افراد آباد ہیں جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت کے دوران ان کی تعداد 2ملین698ہزار600تھی۔ اس عرصے کے دوران آبادی کے تناسب میں 1.89فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دبئی میں 47افراد ایسے آباد ہیں جن کی عمریں سو سال سے تجاوز کرچکی ہیں۔علاوہ ازیں 426افراد کی عمریں 90سال سے زیادہ ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: