Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کی مساجد کی مرمت کے لیے 47 ملین ریال کے معاہدے

’معاہدوں کے تحت نجران ریجن کی 88 فیصد مساجد کی ترمیم و اصلاح کا کام ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے نجران کی مساجد کی مرمت و اصلاح کے لیے 47 ملین ریال کے معاہدوں پر دستخط کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دستخط شدہ معاہدوں کے تحت نجران ریجن کی 88 فیصد مساجد کی ترمیم و اصلاح کا کام ہوگا۔
وزارت اسلامی أمور نے کہا ہے کہ ’نجران کی بقیہ مساجد کی مرمت و اصلاح کے لیے آئندہ دنوں مزید معاہدوں پر دستخط ہوں گے‘۔
’اس طرح کچھ ہی دنوں میں نجران ریجن کی تمام مساجد کی مرمت و اصلاح کے لیے معاہدے مکمل کرلئے جائیں گے‘۔
دریں اثنا یہ معاہدے وزیر اسلامی أمور،دعوت و ارشاد شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ کے دورہ نجران کے موقع پر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے نجران میں وزارت اسلامی أمور، دعو ت وارشاد کے دفتر کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔

شیئر: