Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ایجار‘ پلیٹ فارم پر اب تک دس ملین معاہدے رجسٹرڈ

رہائشی معاہدے 8.3 ملین ہیں جو کل معاہدوں کا 82.3 فیصد ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں کرائے کے قانون کو منظم کرنے کے لیے جاری ’ایجار‘ پلیٹ فارم پر اب تک دس ملین معاہدے رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل رئیل سٹیٹ اتھارٹی نے بتایا معاہدے رجسٹرڈ کرائے جانے کی یومیہ اوسط  19 ہزار ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے رہائشی معاہدے 8.3 ملین ریکارڈ کیے گئے جو کل معاہدوں کا 82.3 فیصد ہے جبکہ تجارتی معاہدوں کی تعداد 1.7 ملین تک پہنچ گئی جو ایجار پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کل معاہدوں کا 17.6 فیصد ہے۔
یاد رہے کہ  قانون کے مطابق کسی بھی فلیٹ، عمارت، دکان یا دیگر جائیداد کو کرایے پر دیتے وقت ’ایجار‘ پلیٹ فارم میں کرائے نامے کو رجسٹر کرنا لازمی ہے۔ 
 وزارت بلدیات وہاوسنگ کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں ڈیجیٹل کرایے نامے کے سسٹم کو ’ایجار‘ کہا جاتا ہے۔
اس سسٹم کے تحت کرایہ نامہ بنانے کے بعد اس کی تصدیق کی جاتی ہے بعدازاں مصدقہ کرایہ نام کو ایجار کے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت مالک مکان اورکرایہ دار کوارسال کیاجاتا ہے۔
ایجار سسٹم کے تحت مالک مکان اورکرایہ دار دونوں کے حقوق وفرائض کا تحفظ کیا گیا ہے تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: