پاکستان میں پیر 30 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 75 ہزار اور 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ سنیچر کو اس کی قیمت دو لاکھ 76 ہزار روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت دو لاکھ 16 ہزار اور 514 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو ہزار 653 ڈالر ہوگئی ہے۔