Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 30 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے جبکہ سنیچر کو اس کی قیمت 277 روپے 63 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے، اماراتی درہم 75 روپے 60 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 73 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 27 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 41 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 19 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 94 پیسہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 61 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 28 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 36 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 7 پیسے رہی۔

شیئر: