سانپ کا زہر چوسنے والا عجیب و غریب پتھر
ریاض ریجن کے تیما شہر کے رہائشی سلیمان عویض الشراری کے پاس ایک ایسا عجیب و غریب پتھر ہے جو سانپ کا زہر چوس لیتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ نایاب پتھر انہیں ان کے والد سے ورثے میں ملا ہے۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’90 سال پہلے ان کے والد نے یہ پتھر ایک سانپ کے پیٹ سے نکالا تھا‘۔
’پہلے زمانے کے لوگ سانپ کے ڈسے کا علاج اس طرح کے پتھر سے کیا کرتے تھے‘۔
انہو ں نے بتایا کہ ’سانپ کے ڈسے کے زخم پر یہ پتھر رکھا جائے تو اس سے درد جاتا رہتا ہے کیونکہ یہ پتھر سارا زہر چوس لے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج بھی علاقے میں لوگ سانپ کے ڈسے مریضوں کو میرے پاس لاتے ہیں اور میں ان کا فی سبیل اللہ علاج کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ اس پتھر کو ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک نایاب قیمتی خاندانی ورثہ ہے‘۔