Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ سمیت بیشتر ریجنوں میں مطلع گرد آلود

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ تربہ اور رنیہ گرد آلود ہوا سے زیادہ متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ سمیت جازان، عسیر اور باحہ میں مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض، شمالی اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ نجران میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ تربہ اور رنیہ گرد آلود ہوا سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ اضم، میسان، طائف اور العرضیات میں شام 7 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
’الباحہ ریجن کے الحجرہ، المخواہ، غابد ، بلجرشی اور العقیق میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
ریاض ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقرا اور الخرج میں گرد آلود ہوا چلے گی اور شام 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔

شیئر: