Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی دے دیا

’سعودیوں کو ویزے سے استثنی دینے کا فیصلہ آج منگل سے نافذ العمل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سری لنکا نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزے سے استثنی دے دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا نے کہا ہے کہ ’سعودیوں کو ویزے سے استثنی دینے کا فیصلہ آج منگل سے نافذ العمل ہے‘۔
سری لنکا میں سعودی سفارتخانے نے سری لنکا کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا‘۔
قبل ازیں ریاض میں سری لنکا کے سفارتخانے نے کہا تھا کہ ’یکم اکتوبر سے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزے سے استثنی دیا جائے گا‘۔

شیئر: