Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی پالیسی سے سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ

اس سال سعودی ملازمین کی تعداد میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
مملکت میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دروان کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ برس مقابلے میں اس سال سعودی ملازمین کی تعداد میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے ساتھ  سعودی کارکنوں کی تعداد 2.3 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق روزگار کے حوالے سے حکومت کی کامیاب پالیسی کے باعث سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
خاص کر سیاحتی ، تفریحی اور ڈیجیٹل شعبوں میں سعودی شہریوں کو کافی روزگار میسرآیا ہے۔
سعودی ویژن 2030 کے اہداف میں بے روزگاری کے خاتمے اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنا شامل ہے جن پرحکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
حکومت کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کارروباری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان اداروں کو بہتر کرنا اور مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ سعودی کارکنوں کی کھپت کرنا ہے۔

شیئر: