مکہ کے سیاحتی سیکٹر میں رجسٹرڈ سعودی کارکنوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز
ملازمین کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ’ مکہ مکرمہ میں سیاحتی سیکٹر میں رجسٹرڈ سعودی کارکنوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت نے نجی سیکٹر میں کام کرنے والی سیاحتی کمپنیوں میں سعودائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ’ اس شعبے میں برسوں میں ترقی ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں سعودی کارکنوں کی تعداد 40 فیصد تک ہو گئی ہے‘۔
وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’گزشتہ برس 2023 میں مکہ مکرمہ میں رہائشی ہوٹلنگ اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کے شعبے میں 38 فیصد سعودی کارکنوں کو رجسٹر کیاگیا یا جبکہ سال 2022 کے مقابلے میں رواں برس سعودی خواتین ملازمین کا تناسب 37 فیصد تک پہنچ گیا‘۔
وزارت سیاحت کی جانب سے اس شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے بہتر انداز میں کام کیا جارہا ہے۔
سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو انگریزی سمیت دیگر اسلامی ممالک کی زبان سیکھانے کے منصوبے پربھی تیزی سے عمل کیا جارہا ہے تاکہ وہ عازمین حج کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔