Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودی کارکن 11 ملین سے تجاوز کرگئے

’سعودی کارکنوں کی شرح 11.5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ جنوری 2023 میں یہ تعداد 9.9 ملین تھی‘ ( فوٹو: سبق)
نیشنل لیبر آبزرویٹری  نےسرکاری اور حتمی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 میں نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’2023 کے اختتام تک نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کی شرح 11.5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ جنوری 2023 میں یہ تعداد 9.9 ملین تھی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’2023 میں نجی شعبے میں خواتین کارکنوں کی شرح 37 فیصد رہے  اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ تھی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ریاض میں نوجوانوں کی بھرتی ہوئی ہے  جن کی شرح 7 فیصد ہے، تبوک اور مشرقی ریجن میں 6 فیصد جبکہ مکہ مکرمہ میں 4 فیصد رہی‘۔
’ریاض میں 71 ہزار نوجوانوں کی بھرتی ہوئی ہے جبکہ ریاض میں ہی ایک لاکھ 73 ہزار نئے تجارتی ادارے بھی کھلے ہیں‘۔

شیئر: