Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بیروزگاری شرح کم ہوکر 7.6 فیصد رہ گئی

’لیبر مارکیٹ میں سعودی مرد وخواتین کارکنوں کی تعداد 23 لاکھ ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر ہیومن ریسورسزانجینئر احمد الراجحی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں بیروز گاری کی شرح کم ہو کر 7.6 فیصد رہ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہاہے کہ ’لیبر مارکیٹ میں سعودی مرد وخواتین کارکنوں کی تعداد 23 لاکھ ہوگئی ہے‘۔
وزیر ہیومن ریسورسز نےیہ بات نونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم فار ایمپلائمنٹ ’جدارات‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 3.79 بلین ریال ہیومن ریسورسز فنڈ پر خرچ کئے گئے ہیں‘۔
’اس عرصے کے دوران سعودی نوجوانوں کی تربیت کے علاوہ نجی شعبے کو سازگار بنانے کے کا کام کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فنڈ کے پروگراموں سے ایک سو سے زیادہ کمپنیوں نے فائدہ اٹھا یا جبکہ ایک لاکھ 53 سعودی نوجوانوں کی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت کی گئی‘۔

شیئر: