فالکن نیلامی میں تین باز ایک لاکھ 33 ہزار ریال میں فروخت
’ریاض میں فالکن نیلامی میں 14 ممالک شریک ہیں جس میں اب تک لاکھوں ریال کے باز فروخت ہوچکے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
ریاض میں منعقد فالکن نیلامی جاری ہے جس کے 12 ویں روز 3 باز ایک لاکھ 33 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کے فام میں پلنے والا ایک شاہین 47 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
یہ نایاب قسم کا شاہین ہے جس کی لمبائی17 انچ اور چوڑائی بھی اتنی ہے۔ اس کا وزن 1300 گرام ہے۔
دوسرا شاہین جرمنی کے فام سے تھا جو 36 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔ اس کی لمبائی اور چوڑائی 15.5 انچ ہے ۔
تیسرا باز بھی جرمنی سے تھا جو 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
ریاض میں فالکن نیلامی میں 14 ممالک شریک ہیں جس میں اب تک لاکھوں ریال کے باز فروخت ہوچکے ہیں۔