Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ڈیفنس شو میں سعودی فالکنز کلب کی نمائش

فالکنز کلب کا پویلین پرکشش ثقافتی منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔ فوٹو ایکس (سعودی فالکنز کلب)
ریاض میں 8 فروری تک جاری رہنے والے دوسرے ورلڈ ڈیفنس شو میں سعودی فالکنز کلب کے زیر تحت ورثے میں خوبصورت فالکنر کی نمائش کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نمائش میں موجود فالکنز کلب کا پویلین پرکشش ثقافتی منظرنامہ پیش کر رہا ہے جو فالکنری اور اس کے شائقین کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتا ہے۔
فالکنز کلب کے ترجمان ولید التاویل نے بتایا ہے کہ ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی زائرین کو اس فالکنز ورثے کی جانب متوجہ کرنا ہے۔
فالکنز کلب کے پویلین میں ان نایاب پرندوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس میں پرندوں کی نسل اور ثقافت سے متعلق سالانہ تقریبات کا ذکر ہے۔
ان تقاریب میں فالکن فارمز کی بین الاقوامی نیلامی، بین الاقوامی سعودی فالکنز کی نمائش کے ساتھ اپنی نوعیت کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول شامل ہیں۔
جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے زیراہتمام  پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو میں 75 سے زائد ممالک کے 750 سے زائد نمائش کنندگان، متعدد سرکاری اداروں اور دفاع اور سلامتی کے شعبے سے منسلک سرکردہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہیں۔
دوسری جانب سعودی فالکنز کلب نے حال ہی میں رائل کمیشن برائے العلا کے تعاون سے 60 ملین ریال کے انعامات  کے ساتھ العلا فالکنز کپ کا انعقاد کیا ہے۔

تقریب میں ثقافتی سیمینارزاور ہیریٹیج سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو ایکس(سعودی فالکنز کلب)

اس تقریب کا مقصد مملکت میں فالکنرز کی نسل کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر فالکنری کی ثقافت کا جشن منانا ہے جبکہ ماحولیاتی بیداری کو بڑھانا اور مقامی شائقین کو راغب کرنا ہے۔
ریاض میونسپلٹی کے زیراہتمام سعودی فالکنز کلب کے تعاون سے الخرج فالکن مقابلہ گذشتہ روز پیر کو شروع ہوا جس میں 900 سے زائد فالکنرز نے شرکت کی۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں 75 سے زائد ممالک شریک ہیں۔ فوٹو ایکس (سعودی فالکنز کلب)

سعودی فالکنز کلب کی جانب سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائشی تقریب میں روایتی اور تعلیمی ورکشاپس کے علاوہ ثقافتی سیمینارز اور ہیریٹیج سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی کی جانب سے تقریب کی میزبانی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد سماجی ذمہ داری کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی کھیلوں اور سماجی مصروفیات کو فروغ دینا ہے۔
 

شیئر: