Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکنز کی دوسری نیلامی ایک ملین ریال سے تجاوز کر گئی

الرس سے لائے گئے باز کی فروخت ایک لاکھ 41 ہزار ریال میں ہوئی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی فالکنز کلب کی جانب سے  بازوں کی دوسری نیلامی میں ساتویں روز نادر پرندوں کی فروخت  ایک ملین ریال سے تجاوز کر گئی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ نیلامی 45 روزہ ایونٹ کا حصہ ہے جو سعودی فالنکز کلب کے زیر اہتمام ریاض کے شمالی علاقے ملہم میں جاری ہے۔
اس ایونٹ کے دوران بولی میں حصہ لینے اور مختلف نسل کے باز دیکھنے کے لیے سینکڑوں شائقین شرکت کر رہے ہیں۔
اتوار کو چار پرندوں کو تین لاکھ 27 ہزار ریال میں نیلام کیا گیا، جس کے ساتھ ہی فروخت کی  کل مالیت 1.09ملین ریال تک پہنچ گئی ہے۔
پہلے پیریگرین شاہین فالکن کے لیے لگائی جانے والی بولی میں الرس سے لائے گئے ایک باز کی فروخت ایک لاکھ 41 ہزار ریال میں ہوئی۔
اسی کلاس میں ینبع سے دوسرا شاہین فالکن 60 ہزار روپے میں اور تیسرا الشعیبہ سے 56 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔

نادر پرندوں کی نیلامی سعودی فالنکز کلب کے زیر اہتمام ریاض میں جاری ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

گذشتہ رات نیلامی کا اختتام حرض سے لائے گئے ایک فالکن کے ساتھ ہوا جو کہ 70 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
فالکنز کی مسابقتی بولی کو ٹیلی ویژن چینلز پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے یا اس کےعلاوہ اس کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی اس میں شرکت کی جا سکتی ہے۔
 

شیئر: