Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز کب سے ہوگا؟

ترجمان کا کہنا تھا مملکت میں موسم سرما شدید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں باقاعدہ طور پر موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے ہو گا‘
ترجمان نے کہا ’موسمیاتی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق مملکت میں موسم سرما شدید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیاتی مرکز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ اس سال مملکت میں موسم سرما شدید ہو گا جو غلط ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا  قبل ازیں قومی مرکز کی جانب سے اس بارے میں وضاحت سے کہا جاچکا ہے کہ موسم سرما معمول کے مطابق ہوگا جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں معمولی یعنی ایک ڈگری اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

شیئر: