مملکت میں جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 319.84 ریال
جمعرات 3 اکتوبر 2024 20:40
ایک کلو سونا 3 لاکھ ریال سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں جمعرات 3 اکتوبر 2024 کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 319.84 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 293.18 ریال تک پہنچ گئی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 279.86 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 239.88 ریال، 14 قیراط کے نرخ 186.57 ریال تک رہے۔
سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو ایک کلو سونا 3 لاکھ 19 ہزار 840 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح ایک تولہ سونے کی قیمت 3730 ریال اور ایک اونس سونے کے نرخ 9946 ریال تک پہنچ گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں