سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 13 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مملکت کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اب تک کی سب سے بلند سطح پر پہنچ گئے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 270.92 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 268.70 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 309.62 ریال، 22 قیراط ایک گرام 283.82 اور 18 قیراط 232.21 ریال رہی ہے۔
جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا180.61 ریال میں فروخت کی جاتا رہا۔