Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ 4 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 1 ہزار اور 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار اور 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار اور 400 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار اور 64 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی قیمت میں فی اونس 18 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 660 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 ہزار 642 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر: