Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں میں بیرون مملکت شادی کا رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

بیرون مملکت شادی کرنے والوں کا تناسب 64.80 تک پہنچ چکا ہے (فوٹو: العربیہ)
قومی مرکز برائے سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ’ بیرون ملک شادی کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ بیرون مملکت شادی کرنے والوں کا تناسب 64.80 تک پہنچ چکا ہے‘۔
امام محمد بن سعود یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد التوم نے اس حوالے سے ریسرچ کی جس میں بیرون مملکت سے شریک حیات کا انتخاب کرنے کی مختلف وجوہ سامنے آئی ہیں۔
سروے میں جو وجوہ سامنے آئی ہیں ان میں سب سے اہم وجہ بیرون ملک رشتہ داری کا ہونا ہے۔
جبکہ بڑھتی ہوئی عمر بھی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے یہاں رشتے ملنا مشکل ہوجاتے ہیں۔
دیگر وجوہ میں مقامی طورپر شادی کے بڑھتے ہوئے اخراجات شامل ہیں جو شادی کرنے والے نوجوانوں کےلیے اضافی بوجھ ہوتے ہیں۔

شیئر: