Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی پاکستان، یمن اور سوڈان میں امدادی مہم جاری

یہ امدادی منصوبے کا چوتھے مرحلے کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی کی پاکستان، سوڈان اور یمن میں امدادی مہم جاری ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد اور پنجاب کے علاقے رنگ پور میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 750 شیلٹرز تقسیم کیے ہیں۔ اس امداد سے 5 پزار 250 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
یہ امدادی منصوبے کا چوتھے مرحلے کا حصہ ہے جس میں 2024 میں پاکستان میں شیلٹرز، ونٹر بیگ فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کیے جانے والی انسانی اور ریلیف کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا میں ضرورت مند افراد کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کی ریاست نیل میں بے گھر خاندانوں میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اس سے 5 ہزار 850 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ یہ امداد سوڈان میں 2024 کے لیے فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن کے ابین گورنریٹ میں 735 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جس سے 5 ہزار 145 افراد نے فائدہ اٹھایا جبکہ عدن گورنریٹ میں ضرورت مند خاندانوں میں 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے دو ہزار 800 افراد مستفید ہوئے۔
یمن کے گورنریٹ تعز میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ خاندانوں میں 450 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے 3 ہزار 150 افراد نے فائدہ اٹھایا۔


لبنان میں الامل چیٹریبل بیکری پروجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

تعز گورنریٹ میں ہی 370 شیلٹر بیگ اور 100 خیمے تقسیم کیے گئے جن سے 370 خاندانوں کے دو ہزار 220 افرد مستفید ہوئے۔
علاوہ ازیں لبنان کے عکار اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیٹریبل بیکری پروجیکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے ضروت مند خاندانوں میں روٹیوں کے یومیہ 25 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے جن سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ان میں شامی اور فلسطینی خاندانوں کے علاوہ شمالی لبنان کے ضرورت مند افراد شامل تھے۔

شیئر: