ٹیلیگرام سے 129 ملین شدت پسند مواد حذف
اتوار 6 اکتوبر 2024 14:15
’رواں سال کی پہلی چوتھائی کے اختتام تک 14 ہزار 516 شدت پسند چینلز بند کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منحرف فکر’اعتدال‘ اور ٹیلیگرام ایپ کے تعاون سے اب تک 129 ملین6 لاکھ 34 ہزار467 ٹیلیگرام سے شدت پسند مواد حذف کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فروری 2022 سے رواں سال کی پہلی چوتھائی کے اختتام تک 14 ہزار516 شدت پسند چینلز بند کئے گئے ہیں۔
اعتدال نے کہا ہے کہ ’رواں سال کی پہلی چوتھائی کے دوران داعش، القاعدہ اور شام مسلح محاذ کے ہزاروں ویڈیوز اور پوسٹ حذف کئے ہیں۔
اعتدال نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ داعش کے مواد حذف کئے گئے ہیں جن میں سادہ لوح عوام کو دہشت گردی، انتہا پسند اور شدت پر اکسایا جارہا تھا‘۔
’دوسرے نمبر پر شام محاذ اور تیسرے نمبر پر القاعدہ سے وابستہ چینلز اور گروپس سے مواد حذف کیا گیا ہے‘۔