سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت یابی کےلیے دعا کی۔
یاد رہے ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اتوار 6 اکتوبر کو ریاض میں طبی معائنے کیے گئے۔
رائل کلینکس نے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث طبی معائنے کی سفارش کی تھی۔
اس سے قبل مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔
پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔