سعودی کابینہ نے عارضی ورک پرمٹ اور حج و عمرہ سروسز کے لیے عارضی ورک ویزوں کے اجرا سے متعلق لائحہ عمل کی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ: دو ریاستی حل کےلیے میڈرڈ اجلاس کے بیان کا خیرمقدمNode ID: 879025
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں مملکت کی جانب سے عرب اسلامی وزارتی کمیٹی، ناروے اور یورپی یونین کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کو عملی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔
کابینہ نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے کا اعادہ اور قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا فلسطینی بھائیوں نے ماہانہ مالی امداد اور لبنانی عوام کو طبی اشیا اور امدادی سامان کی ترسیل کا اعلان، عزہ اور لبنان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
کابینہ نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مملکت کی میزبانی میں دسمبر میں کوپ 16 اجلاس کا خیر مقدم کیا جس میں موسمی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زمین کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی۔
فيديو | #ولي_العهد يرأس جلسة #مجلس_الوزراء#الإخبارية pic.twitter.com/6tsMVD7bBy
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) October 1, 2024