Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کےنقصان پر 492 رنز بنالیے

پاکستان کی جانب سے تیسرے روز شاہین آفریدی نے پہلی وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے ہیں۔
مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کے ساتھ سکور برابر کرنے کے لیے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی سات وکٹیں باقی ہیں۔ 
انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کو دوسری وکٹ کا نقصان 113 رنز پر اس وقت ہوا جب زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں شان مسعود 151، سلمان علی آغا 104 اور عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لِیچ نے تین جبکہ گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کی پلیئینگ الیون

ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئینگ الیون

دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔

شیئر: