Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ انسداد بدعنوانی کے چیئرمین سے امریکی سفیر کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو،ایس پی اے)
انسداد بدعنوانی اتھارٹی ’نزاھہ‘ کے چیئرمین مازن الکھموس سے انکے دفتر میں امریکی سفیر مائیکل راٹنی نے ملاقات کی اس موقع پر سفارتخانے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دوطرفہ ملاقات میں مملکت اور امریکہ کے مابین انسداد بدعنوانی اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نزاھہ کے چیئرمین نے امریکی سفیر اور انکے وفد کو اتھارٹی کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا۔ امریکی وفد نے بھی اپنے ملک میں انسداد بدعنوانی کے ادارے کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔

شیئر: