Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں امریکی سفیر کی ملاقات

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البطال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: