Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں قومی سطح پر زعفران کی کاشت کا منصوبہ

زعففران کی پیداوار دگنا بنانے کے لیے نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ’زعفران‘ کی کاشت کو مقامی طور پر تیار کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
زعفران کی کاشت کے حوالے سے تحقیق کے بعد یہ ثابت ہوا کہ سعودی عرب کے متعدد علاقے جن میں ریاض، القصیم، تبوک اور الباحہ شامل ہیں زعفران کی پیداوار کے لیے امید افزا مقامات  ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے مملکت میں زعفران کی قومی سطح پر پیداوار شروع کرنے اور اس میں اضافے کے لیے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
زعفران معاشی طور پر اہم فصلوں میں سے ایک ہے کیونکہ مملکت اپنی اس پیداوار کو دگنا کرنا چاہتا ہے۔
اس کی کاشت کو فروغ دینے اور اسے مملکت میں زرعی پیداوار کے نظام میں متعارف کرانے کے لیے بہت سے تحقیقی اور سائنسی مطالعات کی ضرورت ہے۔
 تاہم مملکت میں زرعی پیداوار کے نظام میں متعارف کرانے کے لئے بہت تحقیق اور سائنسی مطالعات کی ضرورت ہے۔
  جدید زرعی ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر تحقیقی منصوبوں کا آغاز کرنے، زرعی شعبے میں تجربات اور پائیدار زرعی حکمت عملیوں کو بڑھانے والی تکنیک کی جانچ کرکے اس سلسلے میں جدید زرعی حل تیار کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: