Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پپیتے کی سالانہ پیداوار 4 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی

پپیتا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید پھل ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پپیتے کی کاشت میں کافی بہتری آئی ہے۔ سالانہ 4 ہزار ٹن سے زیادہ پپیتے کی کامیاب کاشت کی جا رہی ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب پپیتے کی کاشت میں 95 فیصد تک خود کفیل ہو گیا ہے۔
مملکت میں پپیتے کا سیزن مئی سے اگست تک رہتا ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی ریجن اورجازان کی کمشنری ہروب، ابوعریش ، صبیا اورضمد میں پپتے کی کاشت بہترین طریقے سے کی جا رہی ہے۔
اس وقت مشرقی ریجن اورجازان کے علاقے میں مختلف انواع و اقسام کے پپیتوں کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے جن کی  مقامی مارکیٹ میں کافی طلب ہے۔
ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ پپیتا انسانی صحت کےلیے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ پپیتے کے استعمال سے انسان کا دل صحت مند رہتا ہے جبکہ یہ بالوں، ہڈی اور جلد کے لیے کافی مفید ہے۔
مجموعی طور پر پپیتے میں وٹامن، جیم، الف، میگنیشیم، زنک اور وٹامن بی کے علاوہ کیلشیم اور پوٹاشیم کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

شیئر: