جنوبی سعودی عرب میں الباحہ ریجن کے کاشتکار ان دنوں انار کی کٹائی کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق الباحہ کے انار اپنے رنگ، سائز اور ذائقے میں منفرد ہیں۔ الباحہ میں انار کے درخت سیکڑوں برس سے لگائے جا رہے ہیں جو مقامی کاشتکاروں کےلیے آمدنی کے قدیم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔
انار کے درخت کا ساتھ کسان کا تعلق زندگی بھر کے سفر جیسا ہے۔ یہ درخت 15 سے 20 سال کے درمیان بھرپور پیداوار تک پہنچتے ہیں اور 70 سال یا اس سے زیادہ پھل دے سکتے ہیں۔
فديو
| "مدينة الرمان".. وجهة استثمارية جديدة بالباحة.https://t.co/eyxfwuSh51#واس pic.twitter.com/R84p5WtRjw— إمارة منطقة الباحة (@BahaPrincedom) September 30, 2024
اس علاقے میں تقریبا 179 ہیکٹر رقبے پر انار کے باغات ہیں جو اپنی زرخیز زمین، معتدل آب وہوا، وافر پانی کی فراہمی کے باعث سالانہ 1600 ٹن سے زیادہ انارپیدا کرتے ہیں۔
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے یہاں مختلف منصوبوں میں سے ایک ’انار کا شہر‘ کے منصوبے پر سرمایہ کاری شروع کی ہے۔ یہ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ہے۔ الباحہ کا انار سب سے زیادہ مشہور ہے اور اس کی کاشت نسل درنسل منتقل ہورہی ہے۔
مزارعو #الباحة يجنون ثمرة الرمان المتفردة بلونها وحجمها وطعهما.https://t.co/Q9dtZDtfuN#واس pic.twitter.com/YBeUcYuhxM
— إمارة منطقة الباحة (@BahaPrincedom) September 30, 2024