Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمرت کور کے ساتھ ابھیشیک بچن کا ’تعلق‘ ایشوریہ رائے سے ’علیحدگی‘ کی وجہ بنا؟

بالی وڈ کا یہ معروف جوڑا گذشتہ کئی برسوں سے مشکل دور سے گزر رہا ہے (فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
ابھیشیک بچن کئی بار اہلیہ ایشوریہ رائے سے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کر چکے ہیں، تاہم ایشوریہ رائے کی زندگی کے اہم مواقعوں پر ان کی عدم موجودگی اور ان کی اہلیہ کی خاندانی تصاویر میں غیر حاضری نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ریڈٹ صارفین اب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بالی وڈ کے اس جوڑے نے اپنی راہیں جُدا کر لی ہیں، تاہم وہ قانونی طور پر طلاق کی طرف نہیں جا رہے۔
شروع دن سے ہی یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ ایشوریہ رائے کے اپنی ساس جیا بچن اور نند شیوٹا بچن نندا کے ساتھ مراسم خوش گوار نہیں ہیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ساری فیملی ریڈ کارپٹ تقریبات میں ایک ساتھ تصاویر بنواتی ہے، تاہم ایشوریہ رائے وہاں بعد میں اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ آکر الگ سے شُوٹ کرواتی ہیں۔
ابھیشک بچن زیادہ تر والدین کے ساتھ ہی دیکھے جاتے ہیں اور اس طرزِ عمل کی وجہ سے وہ اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
کیا ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے میں علیحدگی ہو چکی ہے؟
ریڈٹ پر صارفین ’بچن فیملی ڈرامہ‘ کے حوالے سے مختلف طرح کے دعوے اور تبصرے کر رہے ہیں۔ صارفین کہتے ہیں کہ ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن کو چھوڑ چُکی ہیں اور اب وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
بالی وڈ کا یہ جوڑا گذشتہ کئی برسوں سے مشکل دور سے گزر رہا ہے، تاہم جیا بچن اور فیملی کے دیگر افراد کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایشوریہ رائے نے کبھی بھی مالی معاملات میں اپنے سسرال پر انحصار  نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اداکاری کے پیشے کے علاوہ ریئل اسٹیٹ اور سٹارٹ اپس میں بھی بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

 ابھیشیک بچن نے اپنی غلطی تسلیم کی اور بعدازاں نمرت کور کا ساتھ چھوڑ دیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے مبینہ طور پر مضبوط سر نیم ‘بچن‘ کی وجہ سے ابھیشیک بچن کے ساتھ شادی کی کیونکہ اس خاندان کے بہت سیاسی روابط ہیں۔ 
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ابھیشیک، ایشوریہ سے خود کو بہت غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور آئے روز کی ناکامیوں نے انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ وہ اپنی آنے والی ہر فلم سے بڑی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں، تاہم ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔
فلم ’دسوی‘ کے سیٹ پر اداکارہ نمرت کور کے ساتھ پروان چڑھنے والا ان کا تعلق ایشوریہ رائے کے ساتھ اُن کے رِشتے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، تاہم ان کی فیملی نے اس معاملے پر ابھیشیک بچن کا ساتھ دیا۔
نمرت کور، ابھیشیک کے معاملے پر بہت زیادہ سنجیدہ ہوگئی تھیں، تاہم ابھیشیک بچن نے اپنی غلطی تسلیم کی اور بعدازاں نمرت کور کا ساتھ چھوڑ دیا۔
تاہم اس کے باوجود ریڈٹ صارفین کا یہ کہنا ہے کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن میں علیحدگی ہو چکی ہے اور اس بات کا کم ہی امکان ہے کہ دونوں میں باضابطہ طور پر طلاق ہو۔

شیئر: