Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محائل،ابھا شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، باپ اور تین بیٹاں ہلاک، دو شدید زخمی

جمعے کی شب شاہرہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں محائل، ابھا شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
 مرنے والوں میں باپ اور 3 بیٹیاں شامل ہیں جبکہ بیٹا اور والدہ شدید زخمی ہیں
سبق نیوز کے مطابق حادثہ جمعے کی شب محائل کمشنری میں عقبہ شعار شاہراہ پر پیش آیا۔ تین گاڑیاں جن میں ایک منی ٹرک ، کار اور ایم جی وین آپس میں ٹکرا گئیں۔
ایم جی منی وین میں ایک  خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔  حادثے میں باپ اور تین بیٹیاں موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم  کی اور انہیں ہسپتال روانہ کیا جبکہ مرنے والوں کی نعشوں کو سرد خانے میں منتقل کیا گیا۔
جس شاہراہ پرحادثہ پیش آیا تھا اس مقام کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا  یہ شاہراہ یک طرفہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خطرناک ہے جبکہ ٹریفک بھی زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے۔

شیئر: